الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خاندان و قبائل تو اللہ نے صرف تعارف کے لئےبنائے ہیں۔تمام مسلمان برابر ہیں ،کوئی اوپر والے طبقے یا نیچے والے طبقے کا نہیں ہے،یہ طبقاتی تقسیم ہندو مذہب کا امتیاز ہے،اسلام میں تو محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہی ہے ،جو اس سے سب سے زیادہ ڈرتا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔: ’’ يا أيها الناس إنّا خلقناكم من ذكر وأنثى وجعلناكم شعوباً وقبائل لتعارفوا إن أكرمكم عند الله أتقاكم ‘‘ (الحجرات/13.) اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک ماں باپ سے پیدا کیا ہے اور تعارف کے لئے تمہارے خاندان و قبائل بنا دئے ہیں۔تم میں سے اللہ کے نزدیک معزز وہی ہے جو متقی ہے۔ شادی کے لئے انسان کو دین داری کو ترجیح دینی چاہئے،اگر وہ لڑکی دینداری میں اچھی ہے تو آپ کو اس ہندوانہ ذہنیت کو ختم کر کے اس سے نکاح کر لینا چاہئے،کیونکہ اس طرح وہ آپ کے دین میں معاونت کا سبب بن جائے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ