الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عمرہ میں درج ذيل چارکام سرانجام دیے جاتے ہیں:
1. احرام (حج يا عمرہ ميں داخل ہونے كی نيت كواحرام كہا جاتا ہے)
2. بيت اللہ كا طواف
3. صفا اورمروہ كی سعی
4. سركے بال منڈوانا يا چھوٹے كروانا
بال منڈوانا یا چھوٹےکروانا عمرہ کے واجبات میں سے ہے۔ اگر کوئی شخص بھول کر حلق یا بال چھوٹے کروائے بغیراحرام کھول دے اور کپڑے پہن لےاس پر لازم ہے کہ وہ فورا کپڑے اتار کر احرام کی چادریں پہنے اور حلق یا بال چھوٹے کروائے،اس طرح اس کا عمرہ مکمل ہو جائے گا، اس پر کوئی فدیہ وغیرہ نہیں ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ وَالنِّسْيَانَ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْه. سنن ابن ماجه، الطلاق: 2045) (صحيح).
بلاشبہ اللہ تعالی نے میری امت سےغلطی، بھول اورمجبوری کو رکھ دیا ہے (یعنی اس پر مؤاخذہ نہیں ہو گا)۔
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی
1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ
2- فضیلۃ الشیخ عبد الخالق صاحب حفظہ اللہ