الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو تحائف دیتا رہے اس سے باہمی محبت بڑھتی ہے ۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تَهَادُوا تَحَابُّو (الأدب المفرد: 594)) (صحيح)
آپس میں تحائف دیا کرو(اس سے) تم آپس میں محبت کرنے لگو گے۔
قرآن مجید بہترین تحفہ ہے قرآن مجید تحفہ کے طورپردینے والے کے لیے دہرا اجرہے :
1- تحفہ دینے کا اجر، کیونکہ تحفہ دینا سنت ہے۔
2- اس قرآن سے جو شخص تلاوت کرے گا اس کابھی اجرتحفہ دینے والے کو ملے گا۔
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ (صحيح مسلم، الإمارة: 1893)
جس شخص نے کسی نیکی کا پتہ بتایا، اس کے لیے (بھی) نیکی کرنے والے کے جیسا اجر ہے۔
والله أعلم بالصواب.