سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا نجاشی رضی اللہ عنہ کے عمل سے طاغوت سے فیصلے کروانے کی دلیل پکڑنا درست ہے؟

  • 520
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 207

سوال

کیا نجاشی رضی اللہ عنہ کے عمل سے طاغوت سے فیصلے کروانے کی دلیل پکڑنا درست ہے؟
وعلیکم السلام ہر کافر حکمران طاغوت نہیں ہے۔ طاغوت اس حکمران کو کہتے ہیں جو اللہ کے مقابلے میں اپنی عبادت کا مدعی ہو جیسا کہ فرعون یا نمرود وغیرہ کی مثالیں ملتی ہیں۔نجاشی کے بارے ایسی کوئی بات نہیں ملتی کہ وہ اپنی عبادت کی طرف لوگوں کو بلاتا تھا۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دین اسلام کی کما حقہ دعوت نہ پہنچنے کے سبب سے وہ لاعلمی اور جہالت میں تھے۔ پس یہ کہنا کہ ایمان لانے سے پہلے نجاشی سے فیصلہ ایک طاغوت سے فیصلہ کروانا تھا، درست بات نہیں ہے۔ جہاں تک دوسری بات کا تعلق ہے کہ طاغوت سے فیصلہ کروانا بہر صورت جائز نہیں ہے جبکہ آپ کے پاس آپشن ہو کہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق فیصلہ لے سکتے ہوں اور اگر آپ کے پاس آپشن نہیں ہے تو پھر آپ کی مجبوری ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب

تبصرے