سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نامحرم بزرگ کا چھونا

  • 513
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 221

سوال

نامحرم بزرگ کا چھونا
بزرگوں کا مروجہ پیار دینے کا حکم اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی درکار تھی کہ کسی نامحرم لیکن بزرگ مرد یا خاتون کا جوان مرد یا عورت کے سر یا کندھے پر ہاتھ پھیر کر دعا دینا کیسا ہے ؟عرف عام میں پنجابی معاشروں میں جسے پیار دینا کہا جاتا ہے ۔ یہ طریقہ کار شرعا ناجائز اور حرام ہے ،کیونکہ غیر محرم خواہ بوڑھا ہی کیوں نہ ہو غیر محرم ہی ہوتا ہے، اور شرعاً اس سے نکاح ہو سکتا ہے۔لہذا مروجہ پیار دینے کی بجائے ایک دوسرے کو سلام کہنے کی عادت اپنانی چاہئے ،جس میں ثواب بھی ہے اور پیار بھی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے