سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سجده سہو کرتے ہوئے دو سجدوں کی درمیانی دعا پڑھنا

  • 5125
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 85

سوال

کیا سجدہ سہو میں نماز کے سجدوں کی طرح دونوں سجدوں کی درمیانی دعا پڑھی جائے گی؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ سہوکرنے کا طریقہ:

سجدہ سہوکرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انسان تشہد کی حالت میں سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کرے پھر سلام پھیر دے، یا سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کرے اور سلام پھیردے، دونوں طرح جائز ہے، لیکن یاد رہے کہ سجدہ سہو کے بعد دوبارہ تشہد کے لیے نہیں بیٹھا جائے گا بلکہ فورا سلام پھیر دیا جائے گا، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سجدہ سہو کرنے کے بعد دوبارہ  تشہد کے لیے بیٹھنا ثابت نہیں ہے۔ 

 سجدہ سہوکے لیے کوئی دعا خاص نہیں ہے بلکہ وہی دعائیں پڑھی جائیں گی جونماز میں سجدہ کی حالت میں پڑھی جاتی ہیں۔

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسجدوں کے درمیان دعا پڑھا کرتے تھے وہ دعا سجدہ سہو کرتے بھی پڑھی جائے گی۔

 سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ دوسجدوں کے درمیان یوں کہا کرتے تھے: رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي) اے میرے رب! مجھے بخش دے، اے میرے رب! میری مغفرت فرما۔‘‘ (سنن ابن ماجه، إقامة الصلاة والسنة فيها: 897) (صحيح)

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

01. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

02. فضیلۃ الشیخ عبد الخالق حفظہ اللہ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی