الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھڑے ہو کر آب زمزم پینا مسنون اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ عمل ہے۔سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ "سقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم من زمزم وهو قائم " (بخاری:1637) میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آب زم زم پلایا ،اور آپ کھڑے تھے۔ البتہ اگر کوئی شخص بیٹھ کرپی لیتا ہے تو بھی جائز ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ