سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حديث ’’بڑی بہن ماں کے قائم مقام ہوتی ہے‘‘

  • 4939
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 61

سوال

کیا آپ کوایسی کوئی حدیث معلوم ہے جو کہتی ہے کہ بڑی بہن ماں کی وفات کے بعد ماں کی جگہ لے لیتی ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمارے علم کے مطابق ایسی کوئی صحیح حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے جس میں اس بات کا ذکرہوکہ بڑی بہن والدہ کی وفات کے بعد ماں کی جگہ لے لیتی ہے،البتہ خالہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

 خالہ (پرورش کرنے میں) ماں کی جگہ ہوتی ہے۔ (صحیح البخاری، الصلح: 2699)

 بڑی بہن ہونے کے ناطے اس کا احترام کرنا ضروری ہے، کیونکہ  سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا (سنن ترمذي، أبواب البر والصلة: 1919) (صحيح)

وه شخص ہم میں سے نہیں ہے جو چھوٹے پر رحم نہیں کرتا اور بڑے کا احترام نہیں کرتا۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

01. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

02. فضیلۃ الشیخ عبد الخالق حفظہ اللہ

03. فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد حفظہ اللہ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی