سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تشہد میں شہادت والی انگلی کو کب حرکت دینی چاہیے

  • 4593
  • تاریخ اشاعت : 2024-08-24
  • مشاہدات : 14

سوال

تشہد میں شہادت کی انگلی کو کب حرکت دینی چاہیے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے اورآخری تشہد میں، سارے تشہد کے دوران، شہادت کی انگلی کو اٹھائے رکھنا سنت ہے۔

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں:

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ الْيُمْنَى الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، فَدَعَا بِهَا وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ بَاسِطَهَا عَلَيْهَا (صحيح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة: 580)

نبیﷺجب نماز میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گٹھنوں پر رکھ لیتے اور انگوٹھے سے ملنے والی دائیں ہاتھ کی انگلی (شہادت کی انگلی)اٹھا کر اس سے دعا کرتے اور اس حالت میں آپکا بایاں ہاتھ آپکے بائیں گٹھنے پرہوتا‘اسے(آپ)اس (گٹھنے )پر پھیلا ئے ہوتے۔

 

1۔ رہی بات شہادت کی انگلی کو حرکت دینے کی، تو افضل یہ ہے کہ دعائیہ کلمات کے وقت انگلی کو اوپرکی طرف حرکت دی جائے۔

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ رسول اللہ کی تشہد میں بیٹھنے کی حالت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

وَضَعَ كَفِّهِ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ وَرُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً، ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بِهَا (سنن نسائي، الافتتاح: 889)

اوراپنی بائیں ہتھیلی اپنی بائیں ران اور گھٹنے پر رکھی اور اپنی دائیں کہنی کا کنارہ اپنی دائیں ران پر رکھا۔ پھرہاتھ کی دو انگلیاں بند کیں اور (درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے) حلقہ بنایا۔ پھر اپنی (تشہد کی) انگلی کو اٹھایا، چنانچہ میں نے دیکھا، آپ اسے حرکت دیتے تھے اس کے ساتھ دعا کرتے تھے۔

 

یعنی تشہد میں درج ذیل کلمات پڑھتے ہوئے انگلی کو حرکت دی جائے گی۔

  • السلام عليك أيُّها النبيِّ (کیونکہ یہ کلمات دعا کے معنی میں ہیں)
  • السَّلامُ علينا
  • اللهم صَلِّ على محمَّد
  • اللهم بارك على محمَّد
  • أعوذ بالله من عذاب جهنَّم
  • ومِن عذاب القبر
  • ومِن فتنة المحيا والممات
  • ومِن فتنة المسيح الدَّجَّال
  • ان کے علاوہ دیگر کلمات سے بھی دعا کرتے وقت   شہادت کی انگلی سے اوپر کی طرف اشارہ کیا جائے گا۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی        

تبصرے