سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قربانی

  • 43
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 536

سوال

قربانی
جواب : حجام کی کمائی سے قربانی کے حصوں میں شامل ہونا حجام کی کمائی میں اگرصرف داڑھی کاٹنے کے اجرت ہے تو چونکہ یہ کام حرام ہے لہٰذاس کی کمائی بھی حرام تصور ہوگی جبکہ صورت حال یہ ہے کہ حجام کے پاس اور بہت سے کام ہوتے ہیں جس میں داڑھی کٹوانا، بال کٹوانا او رحمام میں غسل وغیرہ تو اس کمائی میں یہ سب کاموں کی اجرت شامل ہوتی ہے لہٰذا اس کمائی کو 100 فیصد حرام سمجھنا غلط ہوگا۔ اس صورت میں حجام کو قربانی کے حصوں میں شامل کیا جاسکتا ہے اور اس کی شمولیت سے دوسرے حصوں کی قبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور ویسے بھی سب حصے دارو ں کی قربانی کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے نہ کہ دوسرے حصہ داروں کے اعمال کے ساتھ ہر حصہ دار اپنی قربانی کے قبولیت اور عدم قبولیت کے افعال کا خود ذمہ دار ہے نہ کہ دوسرا ۔لہذا دوسر ے حصوں پر اسکا کچھ اثر نہیں ان شاءاللہ۔

تبصرے