سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خاوند نے بیوی کو حق مہر نہیں ادا کیا اور فوت ہو گیا تو کیا خاوند کے مال سے حق مہر ادا کیا جائے گا

  • 4288
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 198

سوال

خاوند نے بیوی کو حق مہر نہیں ادا کیا اور فوت ہو گیا تو کیا خاوند کے مال سے حق مہر ادا کیا جائے گا ؟میرے والد مرحوم کا پچھلے سال انتقال ہو گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے دوران میری والدہ محترمہ کو مہر ادا نہیں کیامحترم والد صاحب نے ابھی تقریباً 4000 نقدی چھوڑی ہے۔ہمارا موجودہ گھر میرے مرحوم والد کے نام پر ہے، میں ان کا بڑا بیٹا ہوں، میں اپنے والد کی طرف سے مہر ادا کرنا چاہتا ہوں۔ نکاح نامہ میں مہر کی رقم50000 کا ذکر ہے۔ اپریل 1981میں نکاح ہوا۔مجھے موجودہ سال کے مطابق کتنی رقم ادا کرنی چاہیے؟کیا یہ ٹھیک ہے، ایسا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مہر آپ کے والد محترم پر قرض تھا، جو انہوں نے اپنی بیوی اور آپ کی ماں کو ادا کرنا تھا، لیکن انہوں نے اس قرض کو ادا کرنے میں تاخیر سے کام لیا، اور آپ کی والدہ محترمہ نے بھی اس کا مطالبہ نہیں کیا جوکہ ان کا حق تھا، اس لیے اب یہ قرض ان کی جائیداد کو تقسیم کرنے سے پہلے نکالا جائے گا۔
چونکہ حق مہر کی رقم 50000روپے طے ہوئی تھی، تو اتنی ہی رقم ادا کی جائے گی، اس سے زیادہ نہیں دی جائے گی۔ جیسےعام قرض میں اتنی ہی رقم واپس لوٹائی جاتی ہے،  جتنا آپ نے قرض لیا ہو۔


والله أعلم بالصواب

محدث فتویٰ کمیٹی

01. فضیلۃ الشیخ ابومحمد عبدالستار حماد حفظہ اللہ
02. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
03. فضیلۃ الشیخ عبدالخالق حفظہ اللہ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی