وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو زندگی میں دیا جاتا ہے وہ ہبہ ہوتا ہے اور ہبہ میں عموماً اولاد میں برابری کا حکم دیا گیا ہے۔ لہذا اگر والدین اپنی اولاد میں سے کسی ایک کو گھر یا پلا ٹ یا گاڑی یا قیمتی زیورات وغیرہ ہبہ کرتے ہیں تو انہیں بقیہ اولاد کو بھی اس حوالہ سے compensate کرنا چاہیے۔ اگر تو والدین فوت ہو چکے ہیں تو ان کی وراثت میں بقیہ ورثا کی رضامندی سے اس اولاد کو بھی اس ہبہ کے برابر حصہ دیا جا سکتا ہے جو والدین نے اپنی زندگی میں بعض اولاد کو کیا تھا۔ جزاکم اللہ