سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگر نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو نماز کہاں سے شروع کی جائے گی ۔

  • 4111
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 45

سوال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص کا دوران نماز وضوٹوٹ جائے وہ وضو کرنے کے بعد ساری نماز دوبارہ پڑھے گا کیونکہ وضو ٹوٹ جانے سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔

سیدنا علی بن طلق ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ, فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيُعِدِ الصَّلَاةَ سنن أبي داود، الصلاة: 1005)

نماز کے دوران میں جو کوئی پھسکی مارے (یعنی بغیر آواز کے اس کے مقعد سے ہوا خارج ہو) تو چاہیئے کہ وہ (نماز چھوڑ کر) چلا جائے، وضو کرے اور نماز دہرائے۔

اس حدیث کو شیخ شعیب الاناؤوط اورشیخ زبیرعلی زئی رحمہما اللہ نے حسن قراردیا ہے۔

اسی طرح ابن الملقن رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کی سند کو جید قراردیا ہے۔  (البدر المنیر از ابن الملقن جلد نمبر 4، صفحہ نمبر 97)

 

والله أعلم بالصواب.

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی