بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اگر کوئی کومے کی حالت میں چلا جائے اور بہت عرصے بعد اس کی موت اسی بیماری میں ہی واقع ہو جائے تو جتناعرصہ وہ کومے میں مبتلا رہے گا،اسے ثواب ملے گا یا گناہ؟ اور کیا اس کے انجام کا دارومدار اس کے کومے کی حالت میں جانے سے پہلے کی صورتحال پر ہو گا یا نہیں؟ جواب روایات کے مطابق انسان حالت صحت میں جو اعمال کرتا ہے، اس کے لیے حالت مرض میں بھی ان اعمال جیسا اجر وثواب لکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں بیماری خود بھی گناہوں کے ازالے کا سبب ہے۔ مسند احمد کی ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ جب کوئی بندہ مومن بیمار ہو جاتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اس کےلیے ہر دن اور رات کے اعمال میں سےاتنا ہی اجر اور نیکیاں لکھو جتنی یہ عام دنوں میں کرتا تھا۔ (مسند احمد: 6856) لہٰذا اگر کوئی شخص کومے میں رہنےکے بعد اسی حالت میں وفات پا جائے تو اس کےانجام کا دارو مدار کومے کی حالت میں جانے سے پہلے کی صورتحال ہی پر ہوگا۔ جزاکم اللہ خیرا