الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نکاح ہو جانے کے بعد وہ شرعی طور پر آپ کی بیوی ہیں ،اور آپ ان کے ساتھ کسی قسم کی بھی بات کر سکتے ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مذی خارج ہو جانے سے ٖغسل واجب نہیں ہوتا،استنجاء اور وضوء واجب ہو جاتاہے۔ لجنہ دائمہ میں شریک علماء مذی اور منی کا فرق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: منی: وہ گاڑھا پانی ہے جو شرمگاہ سے جھٹکے کے ساتھ خارج ہوتا ہے،اور اس میں لذت ہوتی ہے، اور اس کے بعد آدمی کمزوری محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔ مذی: وہ سفید لیس دار باریک پانی ہے جو عورت سے کھیل کود کرتے وقت یاجماع کا ذہن میں لاتے وقت شرمگاہ سے بغیر جھٹکے کے خارج ہو تا ہے،اور اس کے بعدآدمی کمزوری محسوس نہیں کرتا ہے۔ "فتاوى اللجنة الدائمة" (4/138) هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی