الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالی سے کچھ مانگنے کا بہترین ذریعہ دعا ہے۔ کیونکہ دعا تقدیر کو بھی بدل دیتی ہے۔ اور مشکلات کو ٹالنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿واستعينوا بالصبر والصلاة ﴾ تم نماز اور صبر کے ذریعے مدد حاصل کرو لہذا اگر آپ کسی انسان کا ساتھ اللہ سے طلب کر رہے ہیں تو کثرت سے نماز پڑھ کر اللہ سے دعائیں کیا کریں۔ کیونکہ رحمت الہی کے ظہور کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ پھر بھی اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی دعائیں قبول نہیں ہو رہی ہیں تو اللہ کی رضا پر صبر و شکر کا رویہ اختیار کریں۔ یاد رکھیں کہ قبولیت دعا کی تین صورتیں ہیں: ۱۔اللہ تعالی مانگی ہوئی دعا کو بعینہ پورا کردے ۲۔یا اس دعا کے بدلے میں کوئی بلا ٹال دے ۳۔یا اس کو ذخیرہ آخرت بنا دے ،اور یہ قبولیت دعا کی سب سے بہترین صورت ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی