سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز میں کتنی لمبی قراءت کی؟

  • 2192
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-27
  • مشاہدات : 107

سوال

رسول اللہ ﷺنےظہر کی نماز زیادہ سے زیادہ کتنی طویل پڑھائی؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز لمبی پڑھایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں ہر رکعت میں تقریبا  تیس آیتوں کے بقدر تلاوت کیا کرتے تھے۔

 سیدنا ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو فلاں شخص (عمر بن عبدالعزیز) سے بڑھ کر اللہ کے رسول ﷺ جیسی نماز پڑھاتا ہو۔ ہم نے اس شخص کے پیچھے نماز پڑھی۔ وہ ظہر کی پہلی دو رکعتیں لمبی کرتا تھا اور آخری وہ ہلکی پڑھاتا تھا۔ وہ عصر کی نماز بھی ہلکی پڑھاتا تھا۔ وہ مغرب کی نماز میں چھوٹی مفصل سورتیں پڑھتا تھا اورعشاء کی نماز میں (والشَّمْسِ وَضُحَاهَا) اور اس جیسی سورتیں پڑھتا تھا۔ اورصبح کی نماز میں لمبی سورتیں پڑھتا تھا۔ (سنن نسائي، الافتتاح:  983)

 

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: ہم ظہر اورعصر میں رسول اللہﷺ کے قیام کا اندازہ لگاتے تھے تو ہم نے ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں قیام کا اندازہ ﴿المٓ  تَنْزِيْل﴾ (السجدہکی قراءت کے بقدر لگایا اور اس کی آخری دو رکعتوں کے قیام کا اندازہ اس سے نصف کے بقدر لگایا اور ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں کے قیام کا اندازہ لگایا کہ وہ ظہر کی آخری دو رکعتوں کے برابر تھا اور عصر کی دو رکعتوں کا قیام اس سے آدھا تھا۔ امام مسلم رحمة الله عليه  کے استاد ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں ﴿المٓ  تَنْزِيْل﴾ (کا نام) ذکر نہیں کیا، انہوں نے کہا: تیس آیات کےبقدر (صحیح مسلم، الصلاة: 452)

والله أعلم بالصواب

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے