الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہت سارے علماء كرام رحمهم الله نے حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے اسلام قبول کرنے کی توثیق کی ہے اور ذکر کیا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بعد اسلام لے آئی تھیں۔ اس لیے علماء کرام نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے۔
(تفصيل كے لیے دیکھیں: الاصابہ از ابن حجر: جلد نمبر 8، صفحہ نمبر 87، الاستیعاب از ابن عبد البر: جلد نمبر4، صفحہ نمبر 1812، الاعلام از زرکلی: جلد نمبر2، صفحہ نمبر 271)
والله أعلم بالصواب.
محدث فتوی کمیٹی