سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

كيا اللہ تعالى کو اوپر والا کہہ سکتے ہیں؟

  • 2166
  • تاریخ اشاعت : 2024-08-13
  • مشاہدات : 88

سوال

کیا اللہ پاک کو اوپر والا کہہ سکتے ہیں؟ کچھ لوگ باتوں باتوں میں یوں کہہ دیتے ہیں "وہ (اللہ)اوپربیٹھا ہے نا سب ٹھیک کر دے گا ؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالی کے بارے میں ’’اوپر والا‘‘  کہنا جائز ہے کیونکہ بیشر قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ اللہ تعالی جہت علو میں یعنی اوپر ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ (الأنعام: 18)

اور وہی اپنے بندوں پرغالب ہے اور وہی کمال حکمت والا ، ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔

سيدنا معاویہ بن حكم السلمى فرماتے ہیں کہ  ایک دفعہ میں اپنی کچھ بکریاں دیکھنے گیا جنھیں میری ایک لونڈی جبل احد اور جوانیہ کی طرف چرایا کرتی تھی۔ میں نے اچھی طرح جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ایک بکری کو بھیڑیا لے گیا ہے، میں بھی اولاد آدم میں سے ایک آدمی تھا، مجھے غصہ آ گیا جس طرح لوگوں کو غصہ آتا ہے۔ میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔ پھر (مجھے ندامت ہوئی تو) میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آپ کو سارا واقعہ بتایا۔ آپ نے اسے میری بہت بڑی غلطی قرار دیا تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں اسے آزاد ہی نہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس بلاؤ۔“ (میں اسے لایا تو) رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟“ اس نے کہا: آسمان میں (یعنی اوپر)۔ آپ نے فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”یہ مومنہ عورت ہے، اسے آزاد کر دو۔“ (سنن نسائي، السهو: 1218) (صحيح)

 

1. قرآن مجید کی سات آیات مبارکہ میں اس بات کا ذکر ہے کہ اللہ تعالی عرش پر بلند ہے۔ لیکن اللہ تعالی کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ عرش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے، اس بارے میں محتاط موقف یہی ہے کہ بیٹھنے کے لفظ کو استعمال کرنے سے گریز کیا جائے؛ کیونکہ یہ لفظ قرآن کریم یا صحیح احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے، نہ ہی صحابہ کرام کے اقوال سے ثابت ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

3- فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال صاحب حفظہ اللہ

تبصرے