سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا کچھوا حلال ہے؟

  • 2120
  • تاریخ اشاعت : 2024-07-23
  • مشاہدات : 57

سوال

اگر کچھوا حلال ہے تو کس بنیاد پر؟ وہ تو کافی عرصہ پانی کے بغیر بھی زندہ رہے سکتا ہے، تو اس طرح وہ پانی خشکی دونوں کا جانور ہوا۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درج ذیل دلائل کی بنا پر کچھوا حلال ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ (168)

اے لوگو! ان چیزوں میں سے جو زمین میں ہیں حلال، پاکیزہ کھاؤ اور شیطان کے قدموں کی پیروی مت کرو، بے شک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے۔

اور فرمایا:

وَقَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ (الأنعام: 119)

حالانکہ بلاشبہ اس نے تمھارے لیے وہ چیزیں کھول کر بیان کر دی ہیں جو اس نے تم پر حرام کی ہيں۔

اللہ تعالی نے کچھوا کھانے کو حرام نہیں قرار دیا لہذا حلال ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ (المائدة: 96)

تمھارے لیے سمندر کا شکار حلال کردیا گیا۔

مندرجہ بالا آیت مبارکہ میں سمندر کے شکار کو حلال قراد دیا گیا ہے، اس میں سمندر کا ہر قسم  کا شکار آجاتا ہے چاہے وہ مچھلی ہو یا کوئی اور چیز۔

سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول (ﷺ) سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم سمندر میں سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ (پینے کے لیے) تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں۔ اگر ہم اس سے وضو کرنے لگیں، تو پیاسے رہ جائیں، تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کرلیا کریں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ (سنن أبي داود، الطهارة: 83، سنن ترمذي، أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: 69) (صحيح)

 سمندر کا پانی پاک اوراس کا مردہ حلال ہے۔

مندرجہ بالا حدیث سےثابت ہوتا ہے کہ سمندر کا مردار حلا ل ہے چاہے وہ مچھلی ہو یا کوئی اور چیز۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے