سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

كيا چلتے پھرتے قرآن کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وضو کیے بغير اور جوتے پہن كر قرآن پڑھنا جائز نہیں ہے۔

  • 2102
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-28
  • مشاہدات : 116

سوال

كيا چلتے پھرتے قرآن کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وضو کیے بغير اور جوتے پہن كر قرآن پڑھنا جائز نہیں ہے۔

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید کی زبانی تلاوت کرنا کسی بھی وقت جائز ہے، مسلمان کھڑے ہوکر، بیٹھ کر ، لیٹ کر، چلتے پھرتے ہر حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کر سکتا ہے۔ ایسے ہی جوتے پہنے ہوں یا ننگے پاؤں ہر دو حالتوں میں تلاوت کلام پاک میں کوئی حرج نہیں ہے۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں:

كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ (صحيح مسلم، الحيض: 373)

رسول اللہﷺ اپنے تمام اوقات میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔

 

1.  قرآن (مصحف) کو چھونے کے لیے وضو کرنا افضل اور بہتر ہے۔

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ عبد الخالق صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد صاحب حفظہ اللہ

تبصرے