سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کمیٹی ڈالنے والے شخص کا کمیٹی ممبران سے معاوضہ لینا

  • 2097
  • تاریخ اشاعت : 2024-07-23
  • مشاہدات : 88

سوال

کمیٹی ڈالنے والا یعنی جس کے پاس کمیٹی جمع ہوتی ہو وہ شخص اگر کمیٹی سے کچھ معاوضہ لے تو جائزہے ؟کتنی رقم جائز ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کمیٹی کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کچھ افراد اکٹھے ہو کر ہر مہینے مخصوص رقم جمع کرتےہیں، مہینے کے شروع میں وہ رقم قرعہ ڈال کر ایک شخص کے حوالے کر دی جاتی ہے، اگلے مہینے جس کے نام قرعہ نکلتا ہے اسے دے دی جاتی ہے، پھر یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے حتی کہ تمام افراد جو اس میں شامل تھے اپنی جمع کروائی ہوئی رقم حاصل کرلیتے ہیں۔

کمیٹی کی مندرجہ بالا صورت میں کمیٹی کی رقم کمیٹی ڈالنے والے شخص کے پاس امانت ہوتی ہے، وہ امانتیں جمع کرکے قرعہ ڈالتا ہے، جس کے نام قرعہ نکلتا ہے وہ امانت اسے حوالے کردیتا ہے۔

 

1. اگر کمیٹی جمع کرنے والا شخص کمیٹی جمع کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کی اجرت کمیٹی میں شریک تمام افراد کی رضامندی سے لیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

1- فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب حفظہ اللہ

2- فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد صاحب حفظہ اللہ

تبصرے