وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین سے سوال کیا گیا: ہمارے ہاں بہو اور داماد اپنی ساس کو ماں اور سسر کو باپ کہتے ہیں۔ تو کیا یہ جائز ہے؟ تو ان کا جواب تھا: جب کسی شہر میں اظہار محبت کے لیے قریبی رشتہ داروں کو اس طرح پکارنا معروف ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسا کہ عام طور پر بطور محبت و احترام چچا، پھوپھی، ماموں اور خالہ وغیرہ کو ابو یا امی کہہ لیا جاتاہے۔ عبد الله بن عبد الرحمن الجبرين http://ibn-jebreen.com/ftawa.php?view=vmasal&subid=12795&parent=3577