سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

كيا منی پاک ہے؟

  • 1992
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-27
  • مشاہدات : 88

سوال

کیا منی پاک ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درج ذيل دلائل کی بنیاد پر صحيح رائے یہی ہے کہ انسان کا مادہ منویہ پاک ہے۔

سيده عائشہ رضی اللہ عنہا مادہ منویہ کے بارے میں فرماتی ہیں: میں اسے رسول اللہ ﷺ کے کپڑوں سے کھرچ دیتی تھی۔ (صحيح  مسلم: 288).

سيده عائشہ رضی اللہ عنہا کا کھرچنے پر اکتفاء کرنا دلالت کرتا ہے کہ مادہ منویہ نجس نہیں ہے۔

1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم   کے زمانے میں صحابہ کرام رضوا ن اللہ علیہم کے کپڑوں اور بدن پر احتلام کی صورت میں  مادہ منویہ لگ جایا کرتا تھا، اگر یہ ناپاک ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  استنجاء کی طرح اسے بھی دھونے کا حکم دیتے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کوئی بات منقول نہیں ہے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ مادہ منوبہ کے لگ جانے سے دھونا واجب نہیں ہے۔ (دیکھیں : مجموع الفتاوی از ابن تیمیہ ، جلد نمبر : 21، صفحہ نمبر 604)

والله أعلم بالصواب.

محدث فتوی کمیٹی

تبصرے