سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

كيا جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا جائز ہے؟

  • 1849
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 77

سوال

ایک مرتبہ میں سحری کےلئے اٹھاتو مجھ پر غسل واجب ہوچکاتھا۔ سحری کاوقت ختم ہونے میں وقت بہت کم تھامیں نے صرف وضو کرکے تین دفعہ غرارے کرکے ناک میں پانی ڈالا اور سحری کے لیے بیٹھ گیا۔پھر صبح پورے غسل کا اہتمام کیا جو روزے کی حالت میں کیا جاتا ہے۔ کیا غسل واجب ہونے کی حالت میں روزہ رکھ سکتے ہیں؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ رکھنے کے لیے طہارت کا ہونا ضروری نہیں ہے، اگر کسی شخص کو رات میں احتلام ہو جائے یا بیوی سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے اس پر غسل فرض ہوجائے تو وہ اسی حالت میں روزہ رکھ سکتا ہے، لیکن نماز فجرسے پہلے غسل کرنا ضروری ہے، کیونکہ نماز کے لیے طہارت شرط ہے۔

سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بعض اوقات بیویوں کی مقاربت کی وجہ سے صبح تک بحالت جنابت رہتے پھر غسل کرتے اورروزہ رکھ لیتے۔  (صحیح البخاري، الصوم: 1926، صحیح مسلم، الصيام: 1109)

والله أعلم بالصواب.

تبصرے