سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

میرا سوال ھے میرے دوست نے پانچ ھزار درھم کاروبار کے لیےمانگےھی انوسٹمنٹ کے لیے اور مجھےایک مھینےکےبادپانچ کی بجاے چھ ھزار درھم واپس کرے گا اپنے کاروبا کے منافع میں سے، کیا ایک ھزار درھم سود مین ھے کہ نھیں

  • 1736
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 289

سوال

میرا سوال ھے میرے دوست نے پانچ ھزار درھم کاروبار کے لیےمانگےھی انوسٹمنٹ کے لیے اور مجھےایک مھینےکےبادپانچ کی بجاے چھ ھزار درھم واپس کرے گا اپنے کاروبا کے منافع میں سے، کیا ایک ھزار درھم سود مین ھے کہ نھیں
ایک ماہ بعد پانچ ہزار کے چھ ہزار لینا السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! میرے ایک دوست نے مجھ سے پانچ ہزار درہم کاروبار کے لیےمانگےہیں۔ایک مہینے کے بعد وہ مجھے پانچ کی بجاے چھ ہزار درہم واپس کرے گا۔کیا یہ ایک ہزار درہم سود میں سے ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! صورت مسؤلہ میں یہ سود ہی ہے، کیونکہ اس میں اس نے آپ کا منافع فکس کر دیا ہے اسے خواہ نقصان ہو یا منافع، آپ کو اس نے نفع نقصان کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف فکس منافع پر شریک کیا ہے جو کہ سود بنتا ہے۔ہاں اس کا درست طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کہے میں نے یہ کاروبار کرنا ہے اور اس میں ہمیں اتنا منافع ہوگا، ہم اس منافع کو نصف نصف تقسیم کر لیں گے۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے