سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اہل بدعت کیلئے کتابیں کمپوز کرنا

  • 1734
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 284

سوال

اہل بدعت کیلئے کتابیں کمپوز کرنا
شرک وبدعات پر مبنی کتب کی طباعت میں تعاون السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! کیا اہل بدعت کیلئے قرآن مجید کی تفاسیر وغیرہ لکھنا جائز ہے ؟ یا ایسی کتابیں جن میں شرک کی باتیں ہوں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس نیت سے لکھنا جائز ہے کہ حق پرست علماء ان کتابوں پر رد لکھ سکیں ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! گناہ میں تعاون کرنا بھی گناہ ہے،اور اللہ تعالی نے گناہ کے کاموں پر تعاون کرنے سے منع کیا ہے۔ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ(المائدة:2) اور تم گناہ اور زیادتی پر تعاون نہ کرو۔ اور یہ بات بالکل درست نہیں ہے کہ حق پرست علماء ان کا رد کریں گے ، لہذا یہ جائز ہے، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ آپ جان بوجھ کر اس لئے کوئی گناہ کریں تاکہ علماء اس کا رد کریں۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے