سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حج

  • 1731
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 282

سوال

حج
محرم کے بغیر سفر حج السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! ایک عورت حج پرجانا چاہتی ہے،اس کا شوہر نہیں ہے، اس کابیٹا حج ہاؤس تک اس کے ساتھ جائے گا،پھر مکہ اور مدینہ میں اس کا دوسرا بیٹا اس کے ساتھ مل کر اس کو حج کروائے گا، کیا ایسا سفر کرنا جائز ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اس عورت کا حج صحیح ہے ، لیکن محرم کے بغیر اس کا یہ فعل اور سفر حرام ہے، کیونکہ کسی عورت کے لئے محرم کے بغیر سفر کرنا جائز نہیں ہے نبیﷺ کی حدیث مبارکہ ہے: ((لاتسافر المرأة إلا مع ذى محرم )) ( بخاری:1862) ’’عورت کسی محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(1332) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/1332/0/ ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے