سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سوال

  • 1697
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 295

سوال

سوال
جنات سے زنا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! سوال ۔ اگر کسی عورت سے جنات نے زنا کیا تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گی۔؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!! پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کا وقوع تقریبا ناممکن ہے ۔اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوتا بھی ہے تو اس میں عورت کی مرضی اور عدم مرضی کا اعتبار ہوگا۔اگر یہ زنا عورت کے رضا اور مرضی سے واقع ہوا ہو تو اس سے عورت بھی گناہ گار ہوگی،اور اگر جنات نے زبر دستی ایسا کیا ہو اور اس میں عورت کی مرضی یا اختیار شامل نہ ہو تو امید ہے کہ وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو گی۔اور اسے گناہ نہیں ہوگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

تبصرے