سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اذکار

  • 1687
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 287

سوال

اذکار
فرض نماز کے بعد ذکر و اذکار کرنا وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار ودعائیں پڑھ کر اٹھنا افضل ہے۔ صحیح بخاری میں ہے رسول اللہﷺنے فرمایا ’’نماز سے فارغ ہو کر باوضوء کسی کو اذیت دئیے بغیر جتنی دیر اس جگہ پر بیٹھا رہے جس جگہ اس نے نماز پڑھی فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں ‘‘ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ(بخارى كتاب الصلاة باب الحدث فى المسجد) اب اگر اس کیفیت میں زیادہ دیر نماز کی جگہ بیٹھا رہے گا تو فرشتے مذکور بالا دعا اس کے لیے زیادہ دیر کریں گے اور اگر کم تو کم ’’فَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَکْثِرْ وَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَقِلَّ‘‘ وفقنا اﷲ تبارک وتعالی لما يحبه ويرضاه آمين يا رب العالمين وباللہ التوفیق احکام و مسائل نماز کا بیان ج1ص 200 محدث فتویٰ

تبصرے