سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تبلیغ کے لےء عورت کا تبلیغی جماعت کے ساتھ نکلنا تین دن کے لئ اور دوسرے کے گھر مین بغیر محرم کے رات گزارنا کیا یہ جائز ھے

  • 1672
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 312

سوال

تبلیغ کے لےء عورت کا تبلیغی جماعت کے ساتھ نکلنا تین دن کے لئ اور دوسرے کے گھر مین بغیر محرم کے رات گزارنا کیا یہ جائز ھے
عورت کے لئے تبلیغی جماعت کے ساتھ چلہ لگانا السلام عليكم ورحمۃالله وبركاتہ کیاتبلیغ کے لئے عورت کا تبلیغی جماعت کے ساتھ تین دن کے لئے نکلنا اور دوسروں کے گھر میں بغیر محرم کے رات گزارنا جائز ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عورت کے لئے بغیر محرم کے سفر کرنا اور دوسروں کے گھر رات گزارنا ناجائز اور حرام عمل ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: لَا يَحِلُّ لِامْرَة، تُؤْمِنُ بِاﷲِ والْيَوْمِ الآخِرِ، أنْ تُسَافِرَ مَسِيْرَة يَوْمٍ وَ لَيْلَة لَيْسَ مَعَهَا حُرْمَة.(بخاری:1038) ’’کسی عورت کے لئے جائز نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ اور آخری دن پر ایمان رکھتی ہو کہ ایک دن کا سفر کرے اور اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو۔‘‘ محرم سے مراد وہ مرد ہے جس سے ہمیشہ کے لئے اس عورت کا نکاح حرام ہے خواہ نسب کی وجہ سے نکاح حرام ہو جیسے باپ، بیٹا، بھائی وغیرہ یا دودھ کے رشتہ سے نکاح کی حرمت ہو جیسے رضاعی بھائی، باپ، بیٹا وغیرہ یا سسرالی رشتہ سے حرمت آئی جیسے خسر، شوہر کا بیٹا، شوہر یا محرم جس کے ساتھ سفر کرسکتی ہے لیکن اس کا عاقل بالغ اور غیر فاسق ہونا شرط ہے۔ مجنون یا نابالغ یا فاسق کے ساتھ بھی عورت سفر پر نہیں جاسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اہل علم بغیر محرم کے عورت کو حج کرنے سے بھی منع کرتے ہیں۔اگر حج نہیں ہو سکتا تو تبلیغ کیسے ہو سکتی ہے۔عورت تبلیغ کا فریضہ اپنے رشتہ داروں اور گھر کے قریب ہمسائیوں میں ادا کر سکتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے