سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تراویح کے متعلق سوال

  • 1670
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 289

سوال

تراویح کے متعلق سوال
نماز تراویح کی شرعی حیثیت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا نماز تراویح فرض اور ضروری ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز تراویح ایک نفلی عبادت ہے، اور اس کے بے شمار فضائل ہیں۔یہ فرض اور واجب نہیں ہے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ‏"‏من قامه إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏(بخاری:2008) جو شخص بھی اس(رمضان ) میں ایمان اور اجر و ثواب کی نیت کے ساتھ ( رات میں ) نماز کے لیے کھڑا ہو اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے