سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

biwi ka apne shohar par zina ka ilzam lagana bin gawah k

  • 1666
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 319

سوال

biwi ka apne shohar par zina ka ilzam lagana bin gawah k
بیوی کا شوہر پر زنا کا الزام لگانا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک بیوی اپنے شوہر پر زنا کا الزام لگاتی ہے، جبکہ شوہر اس سے انکاری ہے،قرآن وسنت کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! بیوی کو چاہئے کہ اگر اس کے پاس چار گواہ موجود نہیں ہیں تو خاموش ہو جائے۔اور اگر اپنے خاوند کے ساتھ گزارہ کر سکتی ہے تو کر لے ، ورنہ طلاق لے لے۔اب یہاں اسلامی حکومت تو ہے نہیں جو اس کو زنا کی سزا دے سکے ، دوسری بات یہ ہے کہ یہ خاوند کا گناہ ہے، اس کا بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لیکن بیوی کو چائیے کہ وہ اپنے خاوند کو اللہ کا خوف دلاتی رہے اور اسے توبہ کرنے پر قائل کرے۔بے شک اللہ تعالی معاف کرنے والے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے