سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

masjid se musalman ko roswa aur zillat ke saath bahir nikal dena

  • 1665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 250

سوال

masjid se musalman ko roswa aur zillat ke saath bahir nikal dena
گناہ گار کو مسجد سے ذلیل کر کے باہر نکالنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا کسی گناہ گار شخص کو مسجد سے ذلیل کر کے باہر نکالا جا سکتا ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! مسجد اللہ تعالی کا گھر ہے جہاں اللہ کے بندے نماز جیسی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے گناہوں کی معافی اور توبہ واستغفار کے لئے آتے ہیں۔مسجد میں آنے سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا ۔مسجد سے روکنا بہت بڑا گناہ ہے۔ارشاد باری تعالی ہے: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا.(البقرۃ:114) ’’اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کئے جانے سے روک دے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے‘‘۔ اس آیت مبارکہ میں اس شخص کو سب سے بڑا ظالم گردانا گیا ہے جو مسجد میں اللہ کا ذکر کرنے والوں کو ذکر سے روکتا ہے اور مساجد کو ویران کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لہذا کسی بھی شخص کو مسجد میں آنے سے نہیں روکنا چائیے، ہو سکتا ہے وہ مسجد میں آ کر اللہ سے توبہ واستغفار کرتا ہو۔اور اس کا مسجد میں آنا ہی نیکی کی علامت ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے