سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

السلام علیکم! اگر میری مغرب کی نماز رہتی ہو اور مسجد میں عشاٗ کی جماعت ہو رہی ہو تو مجھے پہلے عشاٗ کی نماز پڑھنی چاہئے یا مغرب کی؟ اگر مغرب کی پڑھنی ہو تو کیا طریقہ کار ہوگا؟ براہ کرم قرا

  • 1647
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 282

سوال

السلام علیکم! اگر میری مغرب کی نماز رہتی ہو اور مسجد میں عشاٗ کی جماعت ہو رہی ہو تو مجھے پہلے عشاٗ کی نماز پڑھنی چاہئے یا مغرب کی؟ اگر مغرب کی پڑھنی ہو تو کیا طریقہ کار ہوگا؟ براہ کرم قرا
قضاء نمازوں میں ترتیب کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر میری مغرب کی نماز رہتی ہو اور مسجد میں عشاء کی جماعت ہو رہی ہو تو مجھے پہلے عشاءکی نماز پڑھنی چاہئے یا مغرب کی؟ اگر مغرب کی پڑھنی ہو تو کیا طریقہ کار ہوگا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جمہور اہل علم کے نزدیک قضاء نمازوں میں ترتیب کو قائم رکھنا واجب ہے۔امام ابن قدامہ فرماتے ہیں: وجملة ذلك أن الترتيب واجب فی قضاء الفوائت(المغني 1/352) مختصر یہ کہ فوت شدہ نمازوں میں ترتیب واجب ہے۔ جبکہ امام شافعی کے نزدیک ترتیب واجب نہیں ہے۔ اور اگر آپ نماز عشاء کے وقت آئیں اور آپ کی نماز مغرب رہتی ہو اور آپ ترتیب سے پڑھنا چاہتے ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ تین رکعات پڑھ کر بیٹھے رہیں اور چوتھی رکعت کے لئے امام کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،بلکہ تشہد میں بیٹھے رہیں۔امام جب چوتھی رکعت پڑھ کر تشہدبیٹھے اور سلام پھیرے تو آپ بھی امام کے ساتھ ہی سلام پھیر لیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے