سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اسلام علیکم ورحمت اللہ و برکتہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب کسی سے ہاتھ ملاتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میرا ہاتھ گندا ہوگیا اسی طرح جب گاڑی وغیرہ میں سفر کرتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے کپڑے گندے ہوگئےاور سر پر ہر وقت بوجھ رہتاہے غصہ زیادہ آتا ہے۔

  • 1622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 245

سوال

اسلام علیکم ورحمت اللہ و برکتہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب کسی سے ہاتھ ملاتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میرا ہاتھ گندا ہوگیا اسی طرح جب گاڑی وغیرہ میں سفر کرتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے کپڑے گندے ہوگئےاور سر پر ہر وقت بوجھ رہتاہے غصہ زیادہ آتا ہے۔
وہم کی بیماری اور اس کا علاج السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جب کسی سے ہاتھ ملاتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میرا ہاتھ گندا ہوگیا ہے۔ اسی طرح جب گاڑی وغیرہ میں سفر کرتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے کپڑے گندے ہوگئےاور سر پر ہر وقت بوجھ رہتاہے اور غصہ بھی زیادہ آتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! یہ وسوسہ ہے جو شیطان مومن بندے کو تنگ کرنے کے لئے پیدا کرتا ہے۔آپ حتی الامکان وسوسے کی طرف متوجہ ہی نہ ہوں اوراس سے اعراض کرتےرہیں۔ وسوسے کا سب سے بہتر اور اچھا علاج اللہ تعالی کا کثرت سے ذکر اورشیطان مردود سے پناہ اورمعاصی و گناہوں سے دور رہنا ہےجس کی وجہ سے شیطان اولاد آدم پر مسلط ہوتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے