سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اسلام علیکم ۔ وقت مباشرت میں حیض کو آنا کیاکرنا چاہئے

  • 1606
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 252

سوال

اسلام علیکم ۔ وقت مباشرت میں حیض کو آنا کیاکرنا چاہئے
دوران مباشرت حیض آجانا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر دوران مباشرت حیض آجائے تو کیا مباشرت کو چھوڑ دینا چائیے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! قرآنی حکم کے مطابق تو ایسا ہی کرنا چاہئے کہ اگر دوران مباشرت حیض آجائے تومباشرت کو چھوڑ دیا جائے۔ارشاد باری تعالی ہے۔: وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ(البقرۃ:222) وہ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں،آپ کہہ دیں: یہ گندگی ہے تم حیض میں اپنی بیویوں سے الگ ہو جاو اور پاک ہونے تک ان کے قریب نہ جاو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے