سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سوال

  • 1603
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 271

سوال

سوال
اسلام کی نظر میں لفظ عشق كا استعمال السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اسلام کی نظر میں لفظ عشق كا استعمال كيسا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! لفظ عشق عربی زبان کا لفظ نہیں ہے،اس لئے قدیم عربی کتب میں اس کا کوئی استعمال نظر نہیں آتا ہے۔یہ اردو زبان کا لفظ ہے جس میں محبت کے ساتھ ساتھ شہوت اور حیا باختگی کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔اسلام چونکہ حیا داری اور عفت وعصمت کا علمبردار ہے ،لہذا اسلامی نقطہ نظر سے اس لفظ کا استعمال ناجائز اورحرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے