سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا عورت کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد منی خارج نہیں ہوتی اسوقت کیا غسل کرن جائے

  • 1580
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 232

سوال

کیا عورت کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد منی خارج نہیں ہوتی اسوقت کیا غسل کرن جائے
خروج منی کے بغیر غسل کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته دوران جماع اگر منی خارج نہ ہوتو کیا غسل کرنا واجب ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جب عورت کی شرم گاہ کے ساتھ مرد کی شرمگاہ لگ جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے،خواہ منی خارج ہو یا نہ ہو۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ ﷺ فَاغْتَسَلْنَا.(ترمذی:108،صحیح) جب مردکے ختنہ کامقام (عضوتناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہوگیا ، میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے ایساکیا تو ہم نے غسل کیا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے