سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اوسی مرد سےنکاہ ہو سکتا ہے

  • 1577
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 214

سوال

کیا طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اوسی مرد سےنکاہ ہو سکتا ہے
طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اسی مرد سےنکاح السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اسی مرد سےنکاح ہو سکتا ہے۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! طلاق ثلاثہ کی کئی صورتیں ہیں۔اگر تو یہ تینوں طلاقیں تین الگ الگ طہروں میں مسلسل یا تین مختلف مواقع پر دی گئی ہیں تو پھر طلاق بائنہ واقع ہو جاتی ہے،جس کے بعد وہ عورت اپنے اسی مرد سے نکاح نہیں کر سکتی ہے۔ اور اگر یہ تینوں طلاقیں ایک ہی وقت میں ایک ہی مجلس میں دی گئی ہیں تو پھر ان تینوں کو ایک طلاق شمار کیا جاتا ہے۔اور اس کے بعد عدت کے اندر اندر رجوع جبکہ عدت گزرنے کے بعد اسی مرد سے نکاح جدید کیا جا سکتا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر (2005) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2005/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے