سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

پہلی طلاق کے متعلق کیا حکم ہے

  • 1544
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 214

سوال

پہلی طلاق کے متعلق کیا حکم ہے
ایک طلاق کے بعد رجوع کا وقت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کسی نے پہلی طلاق دے دی ہو اور ایک ماہ تک رجوع نہ کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر کسی نے اپنی بیوی کو صرف ایک ہی طلاق دی ہو تو عدت کے اندر اندر وہ آدمی اپنی بیوی سے رجوع کر سکتا ہے۔اور عدت کی مدت تین حیض یا تین طہر ہو ،جو عموما تین ماہ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔اگر ایک ماہ گزر جائے تو بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔لیکن اگر عدت کی مدت گزر جائے تو پھر رجوع نہیں ہوسکتا بلکہ نکاح جدید کرنا پڑے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے