سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عورتوں کے استعمال کئے ہوئے زیورات پر زکوۃ ہیں یا نہیں۔

  • 1530
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 216

سوال

عورتوں کے استعمال کئے ہوئے زیورات پر زکوۃ ہیں یا نہیں۔
زیورات پر زکوۃ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عورتوں کے استعمال والے زیورات پر زکوۃ ہے یا نہیں ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عورتوں کے استعمال والے زیورات اگر نصاب کو پہنچ جائیں تو ان پر زکوۃ واجب ہے۔سونے کا نصاب بیس دینار’’ساڑھے سات تولہ ہے‘‘ جبکہ چاندی کا نصاب دو سو درہم ’’ساڑھے باون تولے‘‘ہے۔ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس کے ہمراہ اس کی بیٹی بھی تھی جس کے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے۔ آپ نے اس سے دریافت کیا ،کیا تو اس کی زکوٰہ دیتی ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا: "کیا تجھے یہ پسند ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کے بدلے تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے" یہ سن کر اس خاتون نے دونوں کنگن پھینک دیئے۔(ابو داود، الزکوٰۃ:1563) اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ زیورات پر بھی زکوۃ واجب ہے ،کیونکہ اس عورت کی بیٹی نے زیور ہی پہن رکھا تھا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے