سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اجتماعی درودشریف پڑھنا.اگرجمعہ کے دن گہرمیں اجتماعی طورپردرودشریف کا ختم کرنا کیسا ھے.

  • 1520
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 213

سوال

اجتماعی درودشریف پڑھنا.اگرجمعہ کے دن گہرمیں اجتماعی طورپردرودشریف کا ختم کرنا کیسا ھے.
اجتماعی درودشریف پڑھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جمعہ کے دن گھرمیں اجتماعی طورپردرودشریف کا ختم کرنا کیسا ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نبی کریمﷺ پر کثرت سے درود پڑھنا اللہ تعالی کا حکم ہے۔ اور اس کے متعدد فضائل احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب:56) بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی کریم پر رحمت بھیجتے ہیں ،اے ایمان والو تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو۔ سیدناعبد اللہ بن عمرو بن العاص رضى الله عنه کہتے ہیں : میں نے رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : (مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا) ” جو شخص مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے ، اس پر اﷲ تعالیٰ اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے “۔ ( مسلم :384) لیکن اس طرح اجتماعی طور پر گھر میں درود پڑھنے کے حوالے سے چونکہ کوئی نص نہیں ملتی ہے لہذا اس سے بچنا ہی بہتر ہے تاکہ کہیں یہ بدعت نہ بن جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے