سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سیّد زیادہ افضل ہیں۔۔۔

  • 1516
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 218

سوال

سیّد زیادہ افضل ہیں۔۔۔
کیا سید لوگ باقی لوگوں سے افضل ہیں؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا سیّد قوم باقی سب لوگوں سے زیادہ افضل ہے؟اور کیا کسی سید کا نکاح عام لوگوں سے ہو سکتا ہے؟کیونکہ بعض لوگ اور کچھ مکاتب فکر کے علماء کہتے ہیں کہ سید باقی سب قوموں سے زیادہ افضل ہیں اور کوئی سید کسی غیر سید سے نکاح نہیں کر سکتا۔ہم نے تو آج تک یہی سنا ہے کہ فضیلت کا معیار تقوی ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اللہ تعالی نے تمام انسانوں کو برابر پیدا کیا ہے ،اور کسی کو کسی پر کوئی فضیلت نہیں دی ہے۔اگر فضیلت ہے تو وہ صرف اور صرف تقوی کی بنیاد ہے جو جتنا زیادہ متقی اور پر ہیز گار ہو گا وہ اتنا ہی زیادہ اللہ کے قریب ہو اور افضل ہوگا۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم(الحجرات:13) "تم میں سے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔" اور نکاح میں معیار بھی دینداری ہے۔اگر کوئی شخص آپ کو نیک اور دیندار نظر آتا ہے تو اس سے نکاح ہو سکتا ہے خواہ سید ہو یا غیر سید ہو۔ ہاں البتہ ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ آج کل شیعہ حضرات نے اپنے آپ کو نام نہاد سید بنا رکھا ہے۔حالانکہ ان کے پاس کوئی نسب نامہ بھی نہیں ہوتا ہے۔ان کے ساتھ کسی سنی کے نکاح کے حوالے سے اہل علم منع کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ نکاح نہ کیا جائے۔مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر (7134) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/7134/199/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے