سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

منی پاک ھے یا نا پاک

  • 1515
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 289

سوال

منی پاک ھے یا نا پاک
منی پاک ہے یا ناپاک السلام عليكم ورحمة الله وبركاته منی پاک ہے یا ناپاک ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! منی کے پاک یا نجس ہونے کے حوالے سے اہل علم کے ما بین اختلاف پایا جاتا ہے۔ لیکن راجح مسلک یہی ہے کہ منی پاک ہے ،نجس نہیں ہے۔ اس کی دلیل صحیح مسلم میں وارد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے ،وہ فرماتی ہیں کہ: ’’لقد كنت أفركه من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم فركاً ، فيصلي فيه‘‘ میں نبی کریمﷺ کے کپڑوں سے منی کو کھرچ دیتی تھی اور ان میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ یہ حدیث مبارکہ منی کے پاک ہونے اور نجس نہ ہونے کی دلیل ہے کیونکہ کھرچنے سے کوئی چیز مکمل طور پر زائل نہیں ہوتی، چنانچہ منی آپﷺ کے کپڑوں پر موجود ہوتی تھی اور آپ ان میں نماز ادا کر لیا کرتے تھے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے