سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کئی قضاءشدہ قربانیاں میرے اوپر ھیں اب میں ادا کرنا چاھتا ھوں کیا طریقہ ھو گا ؟

  • 1512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 192

سوال

کئی قضاءشدہ قربانیاں میرے اوپر ھیں اب میں ادا کرنا چاھتا ھوں کیا طریقہ ھو گا ؟
فوت شدہ قربانیوں کی قضاء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته گزشتہ سالوں میں میری کئی قربانیاں رہ گئی ہیں ،اب میں ان کی قضاء کرنا چاہتا ہوں ،اس کا کیا طریقہ ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! قربانی کے حکم میں اہل علم کا اختلاف ہےکہ یہ واجب ہے یا سنت موکدہ ہے،اور راجح مسلک کے مطابق یہ سنت موکدہ ہے۔ چونکہ قربانی سنت موکدہ ہے ۔لہذا جو اسے وقت پر ادا کر لے گا اسے ثواب مل جائے گا اور جو ادا نہیں کر سکے گا اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اس پر اس کی قضاء واجب ہے۔ہاں البتہ اگر قربانی کی نذر مانی ہو تو اسے پورا کرنا واجب ہے۔ اگر آپ زیادہ ثواب کمانا چاہتے ہیں تو پچھلی قربانیوں کی قضاء کی نیت کرنے کی بجائے آنے والی عید الاضحی پر ویسے ہی زیادہ قربانیاں کر دیں۔کیونکہ سنت ہونے کی وجہ سے قربانی کی قضاء تو ہے نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے