سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

صف كے پھیچے اکیلے نماز جائز هے

  • 1509
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 239

سوال

صف كے پھیچے اکیلے نماز جائز هے
صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ایسے شخص کو چاہئے کہ صف میں دائیں بائیں کھڑا ہونے کی جگہ تلاش کرے۔ بصورتِ دیگر امام کی دائیں جانب کھڑا ہوجائے۔ یہ بھی ناممکن ہو تو صف سے آدمی کھینچ لے، اگرچہ حدیث ضعیف ہے لیکن ابن عباسؓ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ تہجد والی روایت سے اتنی سی حرکت کا جواز معلوم ہوتا ہے۔مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر (12122) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/12122/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے