سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

صدقہ

  • 1507
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 206

سوال

صدقہ
کمپنی کی ڈش بیچ کر اسلامی کتب کی خریداری السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے پاس کمپنی کی ڈش تھی جو سب کمرے والے استعمال کرتے تھے۔میں نہیں دیکھتا تھا۔میں نے گناہ ہونے کی وجہ سے بیچ دی،وہ پیسے کمپنی کے مالک تک پہنچانا بہت مشکل ہے۔اگر ان پیسوں کی اسلامی کتابیں لے لوں سب کے پڑھنے کیلیے تو کیا یہ جائز ہو گا ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کو یہ کام کمپنی کے کسی ذمہ دار کی اجازت سے کرنا چاہئے تھا اور اگر آپ خود ایسے عہدے پر موجود ہیں جہاں آپ ایسے فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور کمپنی کی چیزوں کو آگے پیچھے کر سکتے ہیں تو پھر آپ کا یہ عمل بالکل درست ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ کوشش کریں کہ اس کی قیمت کمپنی کے مالک تک پہنچائیں اور اگر واقعی ایسی کوئی صورت ممکن نہ ہو جس سے آپ مالک تک پہنچا سکیں تو کمپنی کے ہی کسی کام میں لگا دیں۔اور اگر کتابیں خریدنی ہیں تو وہ مالک یا کسی ذمہ دار کی اجازت سے ہی جائز ہو سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے