سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نو کر ی

  • 1503
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 192

سوال

نو کر ی
شراب سپلائی کرنے والی کمپنی میں ملازمت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک کمپنی ایک ملک سے شراب منگوا کر دوسرے ملک کو سپلائی کرتی ہے ،کیا اس میں اکاونٹینٹ کی نوکری کرنا جائز ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! شراب کی خرید وفروخت کرنے والی ایسی کمپنی میں نوکری کرنا ناجائز اور حرام ہے،کیونکہ اس میں ملازمت کرنا حرام کام میں ان کے ساتھ تعاون ہو گا۔اور اللہ تعالی نے گناہ پر کسی کا تعاون کرنے سے منع فرمایا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الْبَرِّ وَالتَّقْوَى وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ(المائدۃ:2) "نیکی اور تقوی پر ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے سے تعاون نہ کرو۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے