سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا پسند کی شادی کے لیے کوئی دعا شریعت میں ہے۔ اگر ہے تو برائے مہربانی مستند حوالہ جات سے ذکر فرمایئے۔

  • 1502
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 187

سوال

کیا پسند کی شادی کے لیے کوئی دعا شریعت میں ہے۔ اگر ہے تو برائے مہربانی مستند حوالہ جات سے ذکر فرمایئے۔
پسند کی شادی کے لئے دعا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا پسند کی شادی کے لیے شریعت میں کوئی دعا موجود ہے۔ اگر ہے تو برائے مہربانی مستند حوالہ جات سے ذکر فرمایئے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! شادی کرنا نبی کریمﷺ کی سنت مبارکہ ہے اور اس سنت کے لئے دعا کرنا بھی جائز ہے۔اس حوالے سے اگرچہ کوئی متعین دعا ثابت نہیں ہے،لیکن آپ اردو اور پنجابی میں کوئی بھی دعا کر سکتے ہیں۔نیز یاد رہے کہ رشتے کے انتخاب میں اپنی ذاتی خواہشات کی بجائے دینداری کو ترجیح دینی چاہئے۔ اگر کوئی مرد یا عورت کسی مرد یا عورت سے پسندکی شادی کرنا چاہتے ہیں تو شرعی طریقے سے شادی کرنے کا سوچیں اور دو رکعت نماز نفل پڑھ کر اللہ تعالی سے استخارہ کریں۔جس میں دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی بھلائی کا سوال کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے